نوجوان سيريبرل پالسی سے متا ثرہ افراد اور انکے خاندان والوں کيلۓ ايک مشعل راہ Muratcan Cicek gets most Prestigious Scholarships from Google

 Muratcan Cicek received one of the most prestigious scholarships from Google, overcoming his disabilities stemming from cerebral palsy. 

نو جوان مرات کين ترکی کے ايک چھوٹے سے شہر ميں سی پی کے ساتھ پيدا ہوا۔اسے چلنے،بولنے اور ہاتھوں کےاستعمال ميں دشواری تھی ہر سکول نے اسے داخلہ دينے سے انکار کر ديا جس کی وجہ سے اسکی ماں نے اسکی تعليم گھر پر ہی شروع کردی  اور اسکو بنيادی حساب اور پڑھنا سکھايا اورمرات نےبعد ميں ايک کمپيوٹر لينگويج ، ہسپانوی اور انگريزی بھی خود سے سيکھ لی ۔ تيسری جماعت سے سکول شروع کيا اور اپنے سکول کی کمپيوٹر سأنس کی کلاس ميں پہلےنمبر پرآيا وہ پچھلے تين سال سے ايک ايسے سوفٹ وئر پر کام کر رہا ہے جومعذور افراد کيلے زندگی بہتر بنا سکے وہ پہلاترک ہے جسے گوگل نے معذور افراد کيلۓ ايک بہت اعلیٰ پاۓ کا وظيفہ ديا ہے تاکہ وہ اپنا اور اپنی والدہ کا مشترکہ خواب پورا  کر سکے ۔ مرات اپنی کاميابی کی وجہ اپنی ماں کو قرار د يتا ہے جو ہر قدم پر اسکے ساتھ تھيں۔ اسکے علاوہ اسکو ايک يونيورسٹیميں  پی۔ايچ۔ ڈی  ميں داخلہ بھی مل گيا ہے


                                                                    




Comments