Skip to main content

Posts

Showing posts from March, 2017

مردم شماری ميں معذوروں کا اندراج ضروری قرار !

مردم شماری ميں معذوروں کے اندراج کو لازمی قرار دينے کاعدالتی فيصلہ آخر کار آگيا ۔اب ديکھناہے کہ ادارے اس فيصلے کا اطلاق کل سے شروع ہونے والی مردم شماری مہم ميں کيسے کر پايئں گے؟ يا يہ فيصلہ بھی کا غذی کاروایٔ تک محدود رہے گا جو کہ بہت افسوسناک بات ہوگی کيونکہ اس معملے کا تعلق براہِ راست انسانی حقوق سے ہے اور اس طبقے سے بھی جو بہت سی اقليتوں سے بھی کم حقوق رکھتا ہے جبکہ دن بدن بڑھتی ہویئ دہشتگردی اور صنعتی حادثات سے معذوری کے اسباب ميں بہت اضافہ ہوا ہے ، معذوری کی اقسام اور درجہ بندی کے کا تعين کئے بعيربحالی کی منصوبہ بندی نا ممکن ہے بغير معذورں کے اندراج کے خدمت کارڈ ، اور بينظير انکم سپورٹ جيسے فلاحی منصوبے صرف وقت اور سرمايہ کا ضياع ہےجيسا کہ ابھی تک يہ خدمات اصل مستحقين کی پہنچ سے دور ہيں جس کا انتظام کرنا حکومت کی صرف اخلاقی ہی نہيں آيئنی ذمہ دا ری بھی اور پاکستان انٹرنيشنل کنوينشن براۓ انسانی حقوق اور انسانی عظمت کا پابند بھی ہے